بھٹکل،21 / جنوری (ایس او نیوز) مرڈیشور میں سالہا سال سے منایا جا رہا مہا رتھ اتسوا امسال بھی عقیدت مندوں کی طرف سے بڑے شاندار پیمانے پر منعقد ہوا۔
جمعہ کے دن صبح سے شام تک مندر میں پوجا اور دیگر مذہبی رسومات مندر کے پجاری جئے رام اڈیگا انجام دی گئیں ۔ شام کے پانچ بجے کے بعد مورتی کو بٹھا کر رتھ کا جلوس نکالا گیا ۔ بھکتوں کی امڈتی بھیڑ کو سہولت فراہم کرنے اور احتیاطی بندوبست کے طور پر دیہی سرکل پولیس انسپکٹر مہابلیشور کی قیادت میں مرڈیشور کے علاوہ دیگر پولیس اسٹیشن سے عملہ کو تعینات کیا گیا تھا۔
جاترا کے دوران گلے سے ہار اڑانے والا گرفتار : جاترا میں شامل ہونے کے لئے اپنے گھر والوں کے ساتھ آئی ہوئی ایک لڑکی کے گلے سے سونے کا ہار اڑانے والے چور کو عوام نے پکڑ کر خوب دھلائی کی اور اس کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ عوام کی بھیڑ میں رتھ اتسوا کا نظارہ دیکھ رہی تھی تو پیچھے سے ایک نوجوان نے اس کے گلے سے ہار اڑا لیا ۔ موقع پر موجود دوسرے شخص نے جب یہ حرکت دیکھی تو اس نے شور مچایا اور باقی لوگوں نے چور کر پکڑ کر تلاشی لی تو اس کی پتلون کی جیب سے چرایا گیا ہار برآمد ہوا۔